ابنا: اطلاعات کے مطابق ایران کا دورہ کرنے والے ہندوستان کے اسی رکنی تجارتی وفد کے سربراہ رفیق احمد نے اپنے ایک بیان میں اس دورے کو انتہائي مثبت اور تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ ہندوستان کے لیے ایک بڑی کامیابی سمجھا جا رہا ہے۔ہندوستان ایران سے سالانہ تقریبا گيارہ ارب ڈالر کا تیل خریدتا ہے۔امریکہ اور صیہونی حکومت ایران کے خلاف اپنے یکطرفہ موقف کو جاری رکھتے ہوئے ہندوستان کو اس بات پر قائل کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران سے تیل خریدنا بند کر دے۔ لیکن ہندوستان حکام نے کہا ہے کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران سے تیل کی خریداری جاری رکھیں گے۔ واضح رہے کہ رفیق احمد کی سربراہی میں ہندوستان کے ایک اسی رکنی وفد نے ایران کا پانچ روزہ دورہ کیا ہے۔....... /169
17 مارچ 2012 - 20:30
News ID: 303399
ہندوستان کے تجارتی وفد کے سربراہ رفیق احمد نے ایران کے دورے کو نئی دہلی کے لیے ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔